اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی مہنگی، فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

26 Oct 2026
26 Oct 2026

(لاہور نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ایل پی جی 550 سے 650 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 6 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 570 سے 580 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کو گیس کے حصول کیلئے بھاری رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے، لاہور میں بھی ایل پی جی کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں، گیس 550 سے 650 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کو ایک جانب گیس کے بل ادا کرنا پڑ رہے ہیں تو دوسری جانب گیس کی قلت کے باعث مہنگی ایل پی جی خریدنے پر بھی رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے، جس سے ان کے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

مختلف شہروں میں ایل پی جی کی بلند قیمتوں کے باعث شہریوں کو گھریلو ضروریات پوری کرنے کیلئے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں، جبکہ گیس کی لوڈشیڈنگ اور مہنگی ایل پی جی نے عام صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے