25 Oct 2026
(ویب ڈیسک) طیاروں کا فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل مہنگا کر دیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے، طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں 4روپے 96پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 357 روپے 37پیسے فی لٹر ہو گئی، اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 352روپے41 پیسے فی لٹر تھی۔
لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا اور نئی قیمت 275 روپے 24 پیسے فی لٹر ہو گئی جبکہ مٹی کا تیل 4روپے 21 پیسے فی لٹر مہنگا ہو کر 330 روپے 96 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی۔
دوسری جانب 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک پٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے برقرار رکھی گئی جبکہ ڈیزل ایک روپیہ 91 پیسے فی لٹر مہنگا ہو کر 393 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گیا۔
