اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے نے ہر موقع پر میرٹ کو مقدم رکھا: میاں عامر

25 Oct 2026
25 Oct 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین یو سی پی میاں عامر نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے نے ہر موقع پر میرٹ کو مقدم رکھا۔

صوبائی دارالحکومت  میں سول سروسز اکیڈمی میں جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے بلاک کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر میاں عامر نے جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق اور ان کی پیشہ ورانہ و شخصی خوبیوں کا ذکر کیا۔

میاں عامر کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے کے ساتھ ان کا تعلق کئی دہائیوں پر محیط ہے، انہوں نے ہر موقع پر بہترین رہنمائی کی اور ہمیشہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے فیصلے کیے۔

انہوں نے جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے کی رہنمائی اور میرٹ پر مبنی فیصلوں کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے ملک کا روشن حوالہ ہیں جنہوں نے منصف کی حیثیت سے ہمیشہ انصاف کے تقاضے پورے کیے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے کی تعلیمی خدمات لائق تحسین ہیں۔

دوسری جانب جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے نے کہا کہ عزت افزائی اور تقریب کے انعقاد پر مشکور ہوں، ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ رزق حلال کماؤں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے