اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں تیسرا نمبر، ایئر کوالٹی انڈیکس 207 ریکارڈ

25 Oct 2026
25 Oct 2026

(لاہور نیوز) شہر میں سورج کی تپش میں کمی آنے لگی ہے، جبکہ درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویش ناک ہو گئی ہے اور شہر آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، شہر میں سموگ اور فضائی آلودگی کی اوسط شرح 207 ریکارڈ کی گئی ہے، فضائی آلودگی کے مقامی اعداد و شمار کے مطابق سید مراتب علی روڈ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 288 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ماڈل ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 262 تک پہنچ گئی۔

موسم میں بہتری اور درجہ حرارت میں کمی کے باوجود شہر میں فضائی آلودگی شہریوں کیلئے ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے، شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آلودگی کی بلند سطح کے دوران غیر ضروری طور پر کھلی فضا میں طویل وقت گزارنے سے گریز کریں، خصوصاً بچے، بزرگ اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد احتیاط برتیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے