اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جرائم پر قابو پانے میں ناکام ایس ایچ اوز عہدوں پر نہیں رہیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز

24 Oct 2026
24 Oct 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے جرائم کی تخفیف اور مقدمات میں درست دفعات کے اندراج میں غفلت برتنے والے افسران کو سخت الٹی میٹم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کام نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو عہدوں پر برقرار نہیں رکھا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیر صدارت صدر ڈویژن میں انسدادِ جرائم سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدر، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں جرائم کی روک تھام، پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور مقدمات کے اندراج میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے افسران کو واضح ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز چوہنگ اور نواب ٹاؤن کو موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے ایس ایچ اوز سندر، ستوکتلہ اور چوہنگ کو کال رسپانس ٹائم بہتر بنانے کی ہدایت کی، جبکہ ایس ایچ او مصطفیٰ ٹاؤن کو ایس آئی پی ایس (SIPS) کی خلاف ورزیوں کی روک تھام یقینی بنانے کا حکم دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے جیب کتروں اور موبائل فون چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرنے پر بھی زور دیا، انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی وقوعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ ایس ایچ او خود موقع پر پہنچے گا اور صورتحال کا جائزہ لے کر ضروری کارروائی یقینی بنائے گا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ تھانوں میں موجود ٹیبلٹس اور تمام الیکٹرانک آلات کو فعال حالت میں رکھا جائے تاکہ پولیس کے روزمرہ امور اور کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

انہوں نے پرائیویٹ ملازمین اور کرایہ داروں کے اندراج کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام میں غفلت، تخفیفِ جرم کے نام پر جعلی کارروائیاں اور مقدمات میں درست دفعات درج نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے