اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی دکانوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ڈسٹری بیوٹرز کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

24 Oct 2026
24 Oct 2026

(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے خلاف آل پنجاب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر میں گیس کی فراہمی متاثر ہونے لگی ہے، جبکہ گھریلو صارفین ایل پی جی کے حصول کیلئے مختلف دکانوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں، صورتحال کے باعث ایل پی جی کی دستیابی سے متعلق خدشات بڑھنے لگے ہیں۔

آل پنجاب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ خان مہمند نے کہا ہے کہ ایل پی جی کا موجودہ بحران حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، اگر حکومت ایل پی جی کی ترسیل کیلئے مؤثر اور درست طریقہ کار وضع کرے تو اس بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مناسب حکمت عملی کے ذریعے گھریلو صارفین کو سستی ایل پی جی بھی فراہم کی جا سکتی ہے، لیکن حکومت اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔

صدر آل پنجاب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کے باعث دکانداروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع کی ہے، حکومت ایل پی جی کی ترسیل اور کاروبار سے متعلق مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر پالیسی مرتب کرے اور ڈسٹری بیوٹرز کے تحفظات دور کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے