اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول پمپ مالکان کا ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات کا اظہار

23 Oct 2026
23 Oct 2026

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے حوالے سے پٹرول پمپ مالکان نے ڈیلی پرائس میکانزم پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن  نے وفاقی وزیر پٹرولیم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا، آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن  نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کو خط لکھ دیا۔

ایسوسی ایشن  نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی سے کاروباری مشکلات بڑھ رہی ہیں، قیمتوں میں روزانہ ردوبدل سے پٹرول پمپ مالکان کو مالی نقصانات کا سامنا ہے، پٹرولیم مصنوعات کے موجودہ سٹاک کی مالیت کے تعین میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں بار بار تبدیلی سے کیش فلو اور انوینٹری کا نظام متاثر ہو رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، قیمتوں میں مسلسل تبدیلی سے روزمرہ کاروباری امور متاثر ہو رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا قابل عمل اور شفاف نظام وضع کیا جائے۔

خط کے متن کے مطابق قیمتوں کے تعین کے معاملے پر پٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کی جائے، پٹرول پمپ مالکان کے مفادات اور عوام کو بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، وفاقی وزیر سے ملاقات میں مسائل اور عملی تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں۔

خط آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ کی جانب سے لکھا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے