اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

غیررجسٹرڈ موبائل فونز کے ٹیکس کی اقساط میں ادائیگی کی اجازت

24 Oct 2026
24 Oct 2026

(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان میں غیررجسٹرڈ موبائل فونز کی رجسٹریشن کیلئے سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی اجازت دے دی۔

ایف بی آر نے موبائل فونز کی رجسٹریشن اور ٹیکس ادائیگی کے طریقہ کار میں نئی ترمیم کی ہے، جس کے مطابق سیلز ٹیکس کو متعلقہ مالی سال کے باقی مہینوں میں برابر اقساط میں تقسیم کیا جائے گا۔

نئے طریقہ کار کے تحت صارفین کو اقساط میں ادائیگی کی سہولت حاصل کرنے کیلئے موبائل فون کی رجسٹریشن کی درخواست جمع کراتے وقت ہی اس آپشن کا انتخاب کرنا ہو گا، اقساط کی تعداد کا تعین درخواست جمع کرانے کے وقت مالی سال کے باقی مہینوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ترمیم کے مطابق پہلی قسط درخواست جمع کراتے وقت جاری ہونے والے پی ایس آئی ڈی (PSID) کے ذریعے ادا کرنا ہو گی، جبکہ آئندہ اقساط ہر ماہ مقررہ تاریخ پر الگ پی ایس آئی ڈی کے ذریعے جمع کرانا ہوں گی، تمام اقساط کی ادائیگی 30 جون سے پہلے مکمل کرنا لازمی ہو گا، تاہم صارفین مقررہ تاریخ سے پہلے بھی اقساط ادا کر سکیں گے۔

نئے قواعد کے مطابق مقررہ تاریخ پر قسط ادا نہ کرنے کی صورت میں صارف ڈیفالٹر تصور ہو گا، ایسی صورت میں موبائل فون کو غیر رجسٹرڈ قرار دے کر ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے ذریعے بلاک کیا جا سکے گا۔

مزید برآں، کسی قسط کی ادائیگی میں تاخیر ہونے پر سیلز ٹیکس کی باقی تمام رقم فوری طور پر واجب الادا ہو جائے گی اور صارف اقساط میں ادائیگی کی سہولت سے محروم ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے