22 Oct 2026
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہو گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کمی کیساتھ 4 ہزار 90 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 972 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 121 روپے کم ہوکر 6 ہزار 86 روپے ہو گئی۔
