اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ: سی سی ڈی اہلکار کی جواں سالہ لڑکی سے زیادتی، ویڈیو بھی بنا لی، مقدمہ درج

23 Oct 2026
23 Oct 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں سی سی ڈی اہلکار نے جواں سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر برہنہ حالت میں ویڈیو بنالی، متعلقہ پولیس نے کارروائی سے انکار کر دیا تاہم ڈی آئی جی کی کھلی کچہری میں پیش ہونے کے بعد متاثرہ لڑکی کی شنوائی ممکن ہوئی۔

ایف آئی آر کے مطابق کوٹ لکھپت کی رہائشی نامی لڑکی یکم اکتوبر کوکاہنہ بازار گئی جہاں اس کے پرس سے موبائل فون غائب ہوگیا، موبائل فون گمشدگی کے لیے تھانہ کاہنہ گئی جہاں اس کو شبیر نامی سی سی ڈی پولیس اہلکار ملا۔

مقدمے کے متن کے مطابق سی سی ڈی پولیس اہلکار محمد شبیر نے موبائل فون نمبر لیکر اس کو بھیج دیا اور لڑکی کو کال کرکے موبائل فون ٹریس ہونے کے بہانے ہلو روڈ بلوایا۔

اِسی طرح مقدمے میں لکھا گیا کہ متاثرہ لڑکی آہلو روڈ پہنچی تو سی سی ڈی اہلکار شبیر اس کو حمیرا بی بی نامی خاتون کے گھر لے گیا جہاں اسلحہ نکال کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر اسکی برہنہ حالت میں ویڈیو بنالی۔

 سی سی ڈی اہلکار شبیر نے 10 اکتوبر کو نامی لڑکی کو دوبارہ آہلو روڈ حمیرا بی بی کے گھر بلوایا، (ث)نامی لڑکی اپنی عزت بچانے کے لیے وہاں گئی سی سی ڈی اہلکار شبیر نے لڑکی کو دوبارہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب لڑکی اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ کاہنہ گئی مگر تھانے والوں نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا، متاثرہ لڑکی ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران کی کھلی کچہری پیش ہوئی جہاں اُس کی داد رسی کی گئی۔

مزید برآں تھانہ کاہنہ میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں سی سی ڈی اہلکار محمد شبیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے