اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی: ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب

23 Oct 2026
23 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے راول شہزاد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، عرفان کلار ایڈووکیٹ نے کہا کہ راشد، جاوید اقبال سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکنوں کو نظر بند کیا گیا، مدت نظر بندی ختم ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخوپورہ نے نظر بندی کے نئے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے، بغیر وجہ مسلسل نظر بندی غیر آئینی ہے۔

عرفان کلار ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ عدالت پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کا حکم دے، عدالت پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دے۔

عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے