22 Oct 2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی، جس میں ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 66 ہزار 180 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 779 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 930 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
