23 Oct 2026
(لاہور نیوز) ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار گاڑی بیرئیر سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا نوجوان ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔
حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 24 سالہ عبدالحنان، 28 سالہ مصطفیٰ اور 22 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی نوجوان کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ گاڑی پر ریس لگانے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
پولیس کے مطابق گاڑی کو تھانے منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔
