اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نور زمان عالمی نمبر 4 کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

22 Oct 2026
22 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان سکواش کھلاڑی نور زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا میں جاری پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

انہوں  نے دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر 4 مصر کے کریم عبدالجواد کو 1-3 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا، کیلیفورنیا کے شہر ریڈووڈ سٹی میں کھیلے گئے مقابلے میں 22 سالہ نور زمان  نے 52 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد 9-11، 7-11، 11-9 اور 6-11 سے کامیابی حاصل کی۔

اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 43 ہزار 500 ڈالر ہے۔

میچ کے بعد نور زمان کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل تیار تھے اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ دنیا کے ٹاپ کھلاڑیوں کو شکست دیں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے نور زمان سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے پوتے اور 2025 کے انڈر 23 عالمی چیمپئن ہیں، انہوں  نے حالیہ مہینوں میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ پی ایس اے ٹائٹلز جیتے اور عالمی درجہ بندی میں ٹاپ 30 کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

دوسری جانب پاکستان کے محمد اشعب عرفان پری کوارٹر فائنل میں مصر کے محمد الشوربگی کے ہاتھوں 0-3 سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے