اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا بڑا فیصلہ، سیف گیمز ایتھلیٹکس مقابلوں کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

21 Oct 2026
21 Oct 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے سیف گیمز ایتھلیٹکس مقابلوں کے انعقاد اور کھلاڑیوں کی بہتر تیاریوں کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے۔

بریگیڈیئر ظفر محمود عباسی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی میں آرمی، ایئر فورس، بحریہ، واپڈا، پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ اولمپین صدف صدیقی، اولمپین شبانہ اختر، سلمان بٹ، کموڈور شکیل حیدر، کرنل نیبل رانا، پرویز میر اور محمد ظفر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

خصوصی کمیٹی کھلاڑیوں کے انتخاب، تربیت اور ایونٹ کے انعقاد کی نگرانی کرے گی۔ کمیٹی سیف گیمز ایتھلیٹکس مقابلوں کے شاندار انعقاد کے لیے منظم منصوبہ بندی بھی کرے گی۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے ایتھلیٹکس کی بہتر تیاریوں کے پیش نظر کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے اس فیصلے سے وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے