اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انگلینڈ کے خلاف عرفات منہاس نے اہم اعزاز حاصل کر لیا

21 Oct 2026
21 Oct 2026

(ویب ڈیسک) سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے عرفات منہاس نے اہم اعزاز حاصل کر لیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان  نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 302 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلش ٹیم 39ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس  نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں  نے مشکل وقت میں 59 رنز کی اننگز کھیلی اور پھر 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کارکردگی کے ساتھ ہی عرفات منہاس ون ڈے انٹرنیشنل میں نصف سنچری بنانے اور اُس ہی میچ میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل شاہد آفریدی 3 بار اور عبدالرزاق ایک بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

شاہد آفریدی نے سب سے پہلے 2000 میں لاہور میں انگلینڈ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا، جب انہوں نے 61 رنز بنانے کے ساتھ 40 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شاہد آفریدی کو عالمی کرکٹ میں یہ کارنامہ سب سے زیادہ مرتبہ انجام دینےکا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے، وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں3 مرتبہ ایک ہی میچ میں نصف سنچری بنانے کے ساتھ 5 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ عبدالرزاق  نے سال 2000 میں بھارت کے خلاف 70 رنز سکور کرتے ہوئے 5 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے