اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین پیرا گیمز: حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

22 Oct 2026
22 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور پیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین پیرا گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسکس تھرو کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

مردوں کے ایف 37 ڈسکس تھرو ایونٹ میں 41 سالہ حیدر علی نے 57.20 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ازبکستان کے قدرتیلوخون معروف خوجایف نے 57.39 میٹر کی تھرو کرکے سونے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ ایشین پیرا گیمز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا، بھارت کے ہانی نے 57.04 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا جہاں حیدر علی اور طلائی تمغہ جیتنے والے ازبک ایتھلیٹ کے درمیان صرف 19 سینٹی میٹر کا فرق تھا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی ٹوکیو 2020 پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو کا طلائی تمغہ جیت چکے ہیں، انہوں نے پیرس 2024 پیرالمپکس میں بھی کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا جبکہ بیجنگ 2008 میں لانگ جمپ کا چاندی اور ریو 2016 میں کانسی کا تمغہ ان کے نمایاں اعزازات میں شامل ہیں۔

ناگویا میں چاندی کا تمغہ حیدر علی کے شاندار بین الاقوامی کیریئر میں ایک اور اہم اضافہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے