20 Oct 2026
(لاہور نیوز) لاری اڈہ پولیس کی کارروائی، مسافروں کے موبائل فون چرانے والا 2 رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
لاری اڈہ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کے موبائل فون چرانے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر اور عابد کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے نقدی، پانچ موبائل فون اور ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
