شہرکی خبریں
میجر وجاہت وحید شہید لاہور میں سپردِ خاک، مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ نمازِ جنازہ ادا
20 Oct 2026
20 Oct 2026
(لاہور نیوز) بلوچستان کے علاقے پسنی میں دفاعِ وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر وجاہت وحید شہید کو ان کے آبائی شہر لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
میجر وجاہت وحید شہید کی نمازِ جنازہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور، سینئر صوبائی وزراء، سول و ملٹری افسران اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسدِ خاکی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ میجر وجاہت وحید شہید کے پسماندگان میں والدہ، بیوہ اور ایک معصوم بیٹی شامل ہیں۔
میجر وجاہت وحید شہید نے 18 اکتوبر کو گوادر کے علاقے پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کیا تھا۔
