20 Oct 2026
(لاہور نیوز) کلمہ چوک کے قریب فیروز پور روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار تین دوست فیروز پور روڈ سے ماڈل ٹاؤن کی جانب جا رہے تھے کہ ماڈل ٹاؤن انڈر پاس کے داخلی پلر سے ٹکرا گئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پلر سے ٹکرانے کے نتیجے میں موٹر سائیکل چلانے والا نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دیگر دو نوجوان زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت عدیل عرف بلا کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق اچھرہ سے تھا۔ نوجوان کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
