اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کے متعدد علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرز خراب، شہری مشکلات کا شکار

19 Oct 2026
19 Oct 2026

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرز خراب ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کیولری گراؤنڈ میں متعدد ٹرانسفارمرز گزشتہ 36 گھنٹوں سے خراب ہونے کی اطلاعات ہیں، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو طویل بندش سے نجات مل سکے۔

ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں ٹرانسفارمرز خراب ہونے کے بعد متبادل ٹرانسفارمرز دستیاب نہ ہونے یا انہیں نصب کرنے میں پیش آنے والی مشکلات کے باعث بجلی کی بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش سے روزمرہ معمولات متاثر ہو رہے ہیں، اس لیے متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

کیولری سب ڈویژن کے ایس ڈی او کے مطابق خراب ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کے لیے ٹرانسفارمرز موجود ہیں، تاہم کرین خراب ہونے کے باعث انہیں تبدیل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 36 گھنٹوں سے خراب ٹرانسفارمرز سے متعلق شکایات پر عمل درآمد اور بجلی کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

شہریوں کو امید ہے کہ متعلقہ عملہ درپیش تکنیکی مسائل دور کرکے جلد از جلد ٹرانسفارمرز تبدیل کرے گا اور بجلی کی فراہمی بحال ہو سکے گی۔

اس سلسلے میں لیسکو انتظامیہ سے بھی گزارش ہے کہ ضروری مشینری کی دستیابی اور مرمت کے کام کو تیز کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو مزید انتظار نہ کرنا پڑے۔

متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خراب ٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور بجلی کی بحالی کے لیے واضح ٹائم فریم دیا جائے اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے