20 Oct 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 263 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 336 افراد زخمی ہوئے، 111 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 225 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
