اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری نرخ نامے میں 4 سبزیاں مہنگی، مارکیٹ میں مزید مہنگے داموں فروخت، شہری پریشان

20 Oct 2026
20 Oct 2026

(لاہور نیوز) سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث شہریوں کو بدستور مشکلات کا سامنا ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں متعدد سبزیوں کے نرخ بڑھانے کے باوجود سبز منڈیوں، پوش علاقوں اور گلی محلوں کی دکانوں پر مختلف نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔ پرچون بازاروں میں تقریباً تمام سبزیاں سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق پیاز کی قیمت 190 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ درجہ اول کا خشک پیاز پرچون بازاروں میں 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر کی سرکاری قیمت 100 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم درجہ اول کے ٹماٹر کے نرخ 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔

چائنیز لہسن کی سرکاری قیمت میں 5 روپے اضافہ کرکے 420 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ پرچون مارکیٹ میں درجہ اول کا چائنیز لہسن 480 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ تھائی لینڈ سے درآمد شدہ ادرک کی سرکاری قیمت 365 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں ادرک 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

لیموں کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ پرچون مارکیٹ میں اس کے نرخ 140 روپے فی کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ سبز مرچ کی سرکاری قیمت 120 روپے فی کلو ہے، تاہم مارکیٹ میں سبز مرچ 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ دیسی ٹینڈوں کی سرکاری قیمت 150 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ ان کی فروخت 220 روپے فی کلو تک جاری ہے۔

آلو کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کرکے سرکاری نرخ نامے میں 40 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن درجہ اول کا آلو پرچون بازاروں میں 60 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 190 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ درجہ اول کی شملہ مرچ 260 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔

کھیرا 10 روپے اضافے کے بعد سرکاری نرخ نامے میں 70 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں اس کی قیمت 120 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے۔ بند گوبھی کی سرکاری قیمت 130 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ پرچون بازاروں میں یہ 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 110 روپے فی کلو ہے، تاہم اس کے نرخ 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔

موٹی پھلیوں کی سرکاری قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ پرچون بازاروں میں یہ 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہیں۔ بینگن کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں بینگن 120 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔ بھنڈی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کرکے سرکاری نرخ نامے میں 150 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن پرچون مارکیٹ میں بھنڈی 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

دیسی گاجر کی سرکاری قیمت 110 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ پرچون بازاروں میں اس کے نرخ 160 روپے فی کلو تک ہیں۔ گھیا کدو کی سرکاری قیمت 170 روپے فی کلو ہونے کے باوجود یہ 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ گھیا توری کی سرکاری قیمت 120 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں اس کے نرخ 180 روپے فی کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح میتھی کی سرکاری قیمت 140 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں میتھی 230 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے