اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بھر میں سموگ کے خلاف کارروائیاں، متعدد صنعتی یونٹس اور بھٹے سیل

19 Oct 2026
19 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں سموگ کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں، صنعتی یونٹس اور بھٹوں سمیت متعدد مقامات سیل کر دیئے گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں، باربی کیو اور کمرشل ککنگ پوائنٹس کے خلاف فیلڈ انفورسمنٹ کرتے ہوئے متعدد مقامات سیل کر دیئے گئے، جبکہ خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 4 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔

ڈی جی ماحولیات عبداللہ نیئر شیخ کی نگرانی میں آلودگی پھیلانے والے ذرائع کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، ڈرون سکواڈ، نائٹ سکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ سکواڈ کو متحرک رکھتے ہوئے آلودگی پھیلانے والے عناصر کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

محکمہ ماحولیات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 27 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن کی گئی، دو یونٹس کو سموگ نوٹس جاری کئے گئے، جبکہ خلاف ورزیوں پر دو یونٹس سیل کرکے 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 68 بھٹوں کی انسپیکشن کی گئی، خلاف ورزیوں پر دو بھٹے سیل کئے گئے، جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، محکمہ ماحولیات نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

باربی کیو اور کمرشل ککنگ پوائنٹس کی بھی سخت نگرانی کی گئی، 18 مقامات کی چیکنگ کے دوران دو مقامات کو سموگ نوٹس جاری کئے گئے، جبکہ 10 مقامات پر سکشن ہڈز نصب کرائے گئے، خلاف ورزی پر ایک مقام سیل کرکے 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق کمرشل کچنز اور باربی کیو پوائنٹس سے دھوئیں کے اخراج کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا، سکشن ہڈز کی تنصیب کے ساتھ ان کی مؤثر فعالیت بھی یقینی بنائی جائے گی تاکہ دھوئیں کے اخراج کو کنٹرول کیا جا سکے۔

کلائمیٹ واچ کے ڈیٹا اینالیسز کے مطابق کمزور ہواؤں کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں آلودگی جمع ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر ان اوقات میں آلودگی پھیلانے والے ذرائع کی نگرانی اور فیلڈ انفورسمنٹ کو مزید اہم قرار دیا گیا ہے۔

ڈی جی ماحولیات عبداللہ نیئر شیخ نے واضح کیا ہے کہ سموگ کے دوران آلودگی پھیلانے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں اور کمرشل ککنگ پوائنٹس کے خلاف سخت اور فوری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے