اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ڈسٹرکٹ کورٹس ملتان، خانیوال میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

19 Oct 2026
19 Oct 2026

(محمد اشفاق) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ڈسٹرکٹ کورٹس ملتان اور خانیوال کا دورہ کیا اور ملتان، جلالپور پیر والا اور شجاع آباد کی عدالتوں اور بار رومز میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور جدید سہولیات کا افتتاح کیا۔

 

ڈسٹرکٹ کورٹس ملتان آمد پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ڈسٹرکٹ کورٹس ملتان میں ہائبرڈ سولر سسٹم اور ای لائبریری کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر بار روم میں بھی ہائبرڈ سولر سسٹم اور ای لائبریری کی سہولت کا افتتاح کیا گیا۔ ان منصوبوں کا مقصد عدالتی نظام میں جدید سہولیات کی فراہمی اور وکلا کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جلالپور پیر والا کی عدالتوں میں میٹنگ روم، ہائبرڈ سولر سسٹم اور ای لائبریری کا بھی افتتاح کیا، ان سہولیات کی فراہمی سے عدالتی امور کی انجام دہی، قانونی تحقیق اور وکلا کو مطالعے کی جدید سہولیات میسر آنے میں مدد ملے گی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے ضلعی عدلیہ میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور وکلا و سائلین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

ملتان، جلالپور پیر والا اور شجاع آباد کی عدالتوں میں ان سہولیات کا قیام ضلعی عدلیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جبکہ خواتین کے لیے الگ لیڈی بار رومز ڈے کیئر سینٹرز کا بھی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے افتتاح کیا۔

اس موقع پر ملتان اور خانیوال کی وکلا تنظیموں نے زبردست خراج تحسین پیش کیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم کو خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے