اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں دن کے وقت سورج کے جلوے، رات کو خنکی، فضائی آلودگی بدستور برقرار

18 Oct 2026
18 Oct 2026

(لاہورنیوز) شہر میں دن کے اوقات میں دھوپ کا راج برقرار ہے، جبکہ رات کے وقت موسم میں خنکی محسوس کی جانے لگی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب چھٹی کے روز بھی لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت میں کمی نہ آسکی۔ آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں تیسرے نمبر پر آگیا، جبکہ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 267 ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 493 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے اطراف میں 385 ریکارڈ کیا گیا، جو فضائی آلودگی کی تشویش ناک صورت حال کی عکاسی کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے