اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سوئس حکومت کے تعاون کے خواہاں ہیں: گورنر پنجاب

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی میں بہت کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان اس کے منفی اثرات سے دوچار ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سوئس حکومت کے تعاون کا خواہاں ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر سٹیفن رے نے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر اسامہ قیصر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب اور فصلوں کو نقصانات جیسے مسائل کا سامنا ہے، سوئٹزرلینڈ اور پاکستان کے درمیان سائنسدانوں اور طلبا کے ایکسچینج پروگرام سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت ملے گی۔

سردار سلیم حیدر خان نے پاکستان میں سوئس کمپنیوں کی سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سوئس کمپنیاں پاکستان میں آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر رابطے بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔

اس موقع پر سوئس سفیر سٹیفن رے نے کہا کہ پاکستانی عوام بہت مہمان نواز ہیں، پاکستان جغرافیائی لحاظ سے ایک اہم ملک ہے، سوئٹزرلینڈ پاکستان کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارت کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

سوئس سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں کے درمیان وفود کے تبادلے بھی کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے