اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خستہ حال ٹریک اور کوچز کی کمی، ٹرینوں کی بروقت آمد خواب بن گئی

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(لاہور نیوز) ریلوے ٹریک کی خستہ حالی، کوچز کی کمی اور ٹرینوں کی مسلسل تاخیر نے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ مسافروں کی تعداد میں کمی کے باعث کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس آج منسوخ کر دی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ انہیں اپنی منزل تک پہنچنے میں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹرینوں کی تاخیر کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق کراچی سے آنے والی تیزگام ایکسپریس 7 گھنٹے 10 منٹ، ملت ایکسپریس 5 گھنٹے 45 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 50 منٹ اور خیبر میل ایکسپریس 3 گھنٹے 45 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

اسی طرح کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ، قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 55 منٹ، عوام ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ، جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ 30 منٹ اور فرید ایکسپریس ایک گھنٹہ 25 منٹ تاخیر سے چل رہی ہے، گرین لائن ایکسپریس کی آمد میں ایک گھنٹہ 20 منٹ جبکہ شالیمار ایکسپریس کی آمد میں ایک گھنٹہ 10 منٹ کی تاخیر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر کے باعث مسافروں کو ریلوے اسٹیشنوں پر طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی بروقت آمد یقینی نہ ہونے سے ان کے سفری منصوبے متاثر ہو رہے ہیں اور انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے