اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام فوڈ گالا کا دوسرا روز

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(لاہور نیوز) ورلڈ فوڈ ڈے کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام فوڈ گالا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

شہریوں اور فیملیز کے لیے تفریحی سرگرمیوں، صحت و غذائیت سے متعلق آگاہی اور مختلف برانڈز کی مصنوعات پر خصوصی رعایتوں کا اہتمام کیا گیا ہے، فوڈ گالا کے دوسرے روز معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی منصور احمد نے شہریوں کو فوڈ گالا میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایونٹ کا مقصد تفریح کے ساتھ ساتھ عوام میں صحت مند خوراک اور متوازن غذا کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا بھی ہے۔

منصور احمد کا کہنا تھا کہ شہری روزمرہ خوراک کے انتخاب، غذائی ضروریات اور صحت مند طرزِ زندگی سے متعلق رہنمائی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نیوٹریشن کیمپ کا وزٹ کریں اور اپنے بنیادی طبی ٹیسٹ کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوٹریشن کیمپ میں شہریوں کو مفت بنیادی ٹیسٹ اور ان کی ضروریات کے مطابق ڈائٹ پلان کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے بہتر فیصلے کر سکیں۔

ڈی جی فوڈ نے بتایا کہ فوڈ گالا میں فیملیز کے لیے داخلہ بالکل مفت رکھا گیا ہے، شہری اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے