اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مشین ریڈایبل پاسپورٹ بند، اب صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(ویب ڈیسک) حکومت نے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کا اجرا بند کرکے مکمل طور پر الیکٹرانک پاسپورٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر ایک ماہ کے اندر عمل درآمد متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ایک ماہ کے اندر مشین ریڈایبل پاسپورٹ کا اجرا بند کر دیا جائے گا، جس کے بعد ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر اور بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں صرف ای پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے، تاہم پہلے سے جاری مشین ریڈایبل پاسپورٹ اپنی مدتِ معیاد ختم ہونے تک قابل استعمال رہیں گے۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ پاکستان عالمی سطح پر امیگریشن نظام میں ہونے والی تکنیکی تبدیلیوں کے مطابق ای پاسپورٹ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاسپورٹ میں نصب الیکٹرانک چِپ جعل سازی کو روکنے میں مدد دے گی اور حکومت اس نظام کو جلد از جلد متعارف کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وضاحت کی کہ ملک کی بڑی آبادی اور پاسپورٹ دفاتر کو درپیش انتظامی مسائل کے باعث اس منصوبے میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے، تاہم حکومت ایک ماہ کے اندر نظام شروع کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

قومی اسمبلی میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عالمی سفری تقاضوں کے پیش نظر موجودہ پاسپورٹ نظام کو جدید بنانا ضروری ہے، ای پاسپورٹ میں موجود چِپ مسافر کی شناخت اور سفری معلومات کی تصدیق میں مدد دے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے