اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

15 Oct 2026
15 Oct 2026

(ویب ڈیسک) سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے غیر قانونی بس اڈوں اور ہورڈنگ پوائنٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

سی ٹی او لاہور  نے بتی چوک، شاہدرہ، لاری اڈہ اور راوی روڈ کا دورہ کیا اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں  نے غیر قانونی بس اڈوں اور ہورڈنگ پوائنٹس کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔

سی ٹی او  نے ہدایت کی کہ غیر قانونی ہورڈنگ پوائنٹس پر بسیں کھڑی کرنے اور سواریاں اتارنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں، غیر قانونی بس اڈوں کی شکایت پر متعلقہ سیکٹر انچارج اور ڈیوٹی افسر کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

سی ٹی او کے مطابق رواں سال غیر قانونی ہورڈنگ پوائنٹس پر بسیں روکنے پر 31 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ ماہ اکتوبر میں غیر قانونی بس اسٹینڈز اور ہولڈنگ پوائنٹس پر 2700 سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں  نے بس ڈرائیورز کیلئے ایچ ٹی وی اور پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بغیر پی ایس وی لائسنس بسیں چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ غیر قانونی بس اسٹینڈز اور ہورڈنگ پوائنٹس کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی اور ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے غیر قانونی اڈوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے