اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کا پی ایم ڈی ایف سی ہیڈ آفس لاہور کا دورہ

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(لاہور نیوز) ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی) کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا، وفد کو پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفد میں واٹر سپیشلسٹس ڈیوڈ مشا، کارلو البرٹو اور فرحان سمیع اللہ شامل تھے۔ ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی سید زاہد عزیز نے وفد کا استقبال کیا اور کمپنی کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کے ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 16 شہروں میں واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینیج کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ سیوریج منصوبوں میں پری کاسٹ مین ہولز اور ایچ ڈی پی ای لائنڈ پائپس استعمال کیے جائیں گے، جبکہ 14 شہروں میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور زیرِ زمین سٹوریج ٹینکس تعمیر کیے جائیں گے۔

ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی سید زاہد عزیز نے بتایا کہ قصور اور چکوال میں بلدیاتی ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیے جائیں گے۔ دونوں شہروں میں 20 ارب روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اور سیوریج کے منصوبے مکمل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی خدمات کے شعبے میں پہلی بار پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو بہتر اور مؤثر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

دورے کے دوران ورلڈ بینک کے وفد نے پیکج ون اور پیکج ٹو کے ڈیزائن و سپرویژن کے لیے منتخب کنسلٹنٹ فرمز کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ سید زاہد عزیز کے مطابق سات کنسلٹنٹ فرمز کی خدمات تخمینہ لاگت سے 15 فیصد کم قیمت پر حاصل کی گئی ہیں، جبکہ منتخب کمپنیوں میں جنوبی کوریا اور ترکی کی فرمیں بھی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے