14 Oct 2026
(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
پیٹرول1روپے20پیسےفی لیٹرمہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت393روپے86پیسےمقرر کر دی گئی۔
ڈیزل کی قیمت میں17پیسےفی لیٹرکمی ہوگئی۔ ڈیزل کی نئی قیمت396روپے65پیسےہو گئی۔
اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 15 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
