اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیاں 13.2 ارب تک پہنچ گئیں

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(لاہور نیوز) پاکستان میں مالی سال 2025-26 کے دوران بینکوں اور دیگر رسمی مالیاتی ذرائع سے خوردہ ادائیگیوں کی تعداد 58 فیصد اضافے کے ساتھ 14.3 ارب تک پہنچ گئی، جن میں سے 92 فیصد لین دین ڈیجیٹل ذرائع سے کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ برائے ادائیگی نظام کے مطابق یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک ان ادائیگیوں کی مجموعی مالیت 673 ٹریلین روپے رہی، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں کی تعداد 65 فیصد اضافے کے ساتھ 13.2 ارب ہوگئی، گزشتہ مالی سال میں مجموعی خوردہ ادائیگیوں میں ڈیجیٹل ذرائع کا حصہ 88 فیصد تھا، جو اب بڑھ کر 92 فیصد ہوگیا ہے۔

موبائل فون کے ذریعے ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا موبائل پر مبنی ذرائع سے 11.1 ارب سے زائد لین دین ہوئے، جن میں سالانہ بنیاد پر 79 فیصد اضافہ ہوا، انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے ادائیگیوں کی تعداد 30 کروڑ رہی، جو گزشتہ مالی سال سے 15 فیصد زیادہ ہے۔

ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے ساتھ دکانداروں اور کاروباری مراکز پر ادائیگیوں کی سہولت بھی بڑھی، رپورٹ کے مطابق پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) مشینوں کی تعداد 337,791 ہو گئی، جو 295,367 کاروباری مقامات پر نصب ہیں۔ ان کے ذریعے روزانہ تقریباً 15 لاکھ کارڈ ادائیگیاں کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال یہ تعداد 10 لاکھ تھی۔

آن لائن خریداری میں بھی بینکنگ ذرائع سے اکاؤنٹ کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیوں کا حصہ 96 فیصد رہا۔ برانچ لیس بینکنگ ایپس کے صارفین کی تعداد 99.1 ملین، جبکہ بینکوں کی موبائل ایپس استعمال کرنے والوں کی تعداد 30.4 ملین تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں PRISM+ کا اجرا بھی ادائیگیوں کے نظام میں اہم پیش رفت رہا، جس کے ذریعے بڑے مالیاتی لین دین کے نظام کو ISO 20022 معیار پر منتقل کیا گیا، سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار پاکستان میں روزمرہ مالی لین دین کے لیے ڈیجیٹل ذرائع کے بڑھتے ہوئے استعمال کی نشاندہی کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے