اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا اینٹی کرپشن سے انکوائریز، تفتیش کا میکنزم طلب

13 Oct 2026
13 Oct 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ میں جھنگ میں جعلی رجسٹریوں کے مقدمے میں رجسٹری محرر تاج محمد اور رجسٹرار محبوب کی عبوری درخواستِ ضمانت پر ڈی جی اینٹی کرپشن سے مقدمات کی انکوائریز، تفتیش اور ڈیپوٹیشن پالیسی کا میکنزم طلب کر لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم  نے جھنگ میں جعلی رجسٹریوں کے مقدمے میں رجسٹری محرر تاج محمد اور رجسٹرار محبوب کی عبوری درخواستِ ضمانت پر سماعت کی، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم  نے ڈی جی اینٹی کرپشن سے استفسار کیا کہ آپ کیسز کی سربراہی کیوں نہیں کرتے؟ کیا آپ زیادہ وقت سی ٹی ڈی کو دے رہے ہیں اور اس طرف توجہ نہیں ہے؟ ایک کیس عدالت کے سامنے آیا تو دو دن میں سب چیزیں ٹھیک ہو گئیں، عدالت ہر کیس میں خود جا کر تو نہیں دیکھ سکتی، آپ ایسا کیا میکنزم بنا کر لائے ہیں کہ آئندہ ایسے معاملات نہ ہوں؟

ڈی جی اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اس وقت اینٹی کرپشن کا کام بہت بڑھ گیا ہے، ہر درخواست کو براہِ راست انکوائری میں تبدیل کرنے کا طریقہ کار اپنایا ہے، 2025 میں 16 ہزار 355 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 9 ہزار سے زائد نمٹا دی گئیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم  نے استفسار کیا کہ آپ  نے کس تاریخ کو یہ حکم جاری کیا کہ ہر درخواست کو انکوائری میں تبدیل کیا جائے گا؟ اگر کوئی درخواست نمٹا دی جائے تو کیا اس پر دوبارہ کارروائی ہو سکتی ہے؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہاں پریکٹس ہے کہ پسندیدہ افسر کا انتظار کیا جاتا ہے، اس کے آنے پر دوبارہ انکوائری کھل جاتی ہے، نیب میں انکوائری ختم کرانے کیلئے  باقاعدہ عدالت سے اجازت لینا پڑتی ہے، ڈی جی اینٹی کرپشن  نے بتایا کہ انکوائری مکمل کرنے کیلئے چار ماہ کا وقت مقرر کر رکھا ہے، ایک کمپلین کی دو بار انکوئری ہو سکتی ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم  نے ڈی جی اینٹی کرپشن سے پوچھا کہ آپ کے میکنزم کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ کیا حکومت کو قانون میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے؟ لیگل ونگ میں تعیناتی کا کیا طریقہ کار ہے؟

ڈی جی اینٹی کرپشن نے بتایا کہ لیگل ونگ میں تعیناتی کیلئے ایل ایل بی کی ڈگری اور کم از کم پانچ سال کا تجربہ ضروری ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ پانچ سال میں تو وکیل سیکھ ہی رہا ہوتا ہے، یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ متعلقہ افسر کو کس شعبے میں مہارت حاصل ہے اور اس کا تجربہ کتنا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جھنگ میں چھ جعلی رجسٹریاں درج کرنے کا مقدمہ 2020 میں درج ہوا، چھ سال بعد اینٹی کرپشن نے دوبارہ درخواست گزار کو مقدمے میں نامزد کر دیا، جبکہ درخواست گزار کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے، عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن سے انکوائریز، تفتیش اور ڈیپوٹیشن پالیسی کے میکنزم کی تفصیلات طلب کر لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے