اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کی کارروائی، دوہرے قتل کا مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

12 Oct 2026
12 Oct 2026

(لاہور نیوز) انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو خیبر پختونخوا (کے پی کے) سے گرفتار کر لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شفیق آباد حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزم  نے تقریباً ڈیڑھ سال قبل فائرنگ کرکے محمد موسیٰ اور علی رضا کو قتل کر دیا تھا، جس کے بعد وہ خیبر پختونخوا میں روپوش ہو گیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کے مطابق اشتہاری مجرم کو پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن  نے کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کے ذریعے گرفتار اشتہاری مجرم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

سید ذیشان رضا کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی جانب سے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا، جبکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے