اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خواتین اور بچوں پر تشدد و زیادتی کے واقعات میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

11 Oct 2026
11 Oct 2026

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے گزشتہ ہفتے خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسانی کے مختلف واقعات میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن پولیس نے 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ نشتر کالونی پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو حراست میں لیا۔

کوٹ لکھپت پولیس نے دو خواتین سے زیادتی کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ اچھرہ پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔

اسی طرح لیاقت آباد پولیس نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ کاہنہ پولیس نے نشہ آور دوا پلا کر بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

کوٹ لکھپت پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے کے الزام میں بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے