اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ستھرا پنجاب کے ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی، پنجاب حکومت کا سخت فیصلہ

12 Oct 2026
12 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صفائی کے ناقص انتظامات، انتظامی غفلت اور ورکرز کو بروقت تنخواہیں ادا نہ کرنے پر 26 تحصیلوں میں صفائی فرمز کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت نے متعلقہ تحصیلوں میں 90 روزہ سیلف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کر دی، جس کے تحت صفائی کا نظام عارضی طور پر سرکاری انتظام میں چلایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی اور انتظامی بدانتظامی کی شکایات پر پہلے مرحلے میں 21 تحصیلوں میں صفائی کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، ان 21 تحصیلوں میں صفائی کا کنٹریکٹ ایک ہی کمپنی نے حاصل کیا تھا، مجموعی طور پر پنجاب کی 26 تحصیلوں میں کنٹریکٹ منسوخ کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ منسوخ ہونے والی تحصیلوں میں مشینری کی ہینڈنگ اوور اور ٹیکنگ اوور کا عمل جاری ہے جبکہ ویسٹ کلیکشن آن سورس کے انتظامات کیلئے بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے تحت متعلقہ ڈپٹی کمشنر 90 روزہ سیلف آپریشن کی نگرانی کے انچارج ہوں گے۔ ملتان، فیصل آباد، جھنگ، بھکر اور لیہ میں صفائی کے کنٹریکٹ منسوخ کیے جا چکے ہیں، دیگر متعلقہ تحصیلوں میں بھی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے