اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

خلیجی ممالک میں کشیدگی، ریاض کیلئے پی آئی اے کا آپریشن معطل

11 Oct 2026
11 Oct 2026

(لاہور نیوز) خلیجی ممالک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستانی ایئرپورٹس سے سعودی عرب جانے والی متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں، جبکہ ریاض کے لیے پی آئی اے کا آپریشن مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے ریاض جانے والی فلائی جناح کی پرواز 9P-580 منسوخ کر دی گئی، جبکہ کراچی سے ریاض جانے والی سعودی ائیر کی پرواز SV-708 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔

اسی طرح فلائی ناس کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز XY-806 تکنیکی بنیادوں پر منسوخ کر دی گئی، جبکہ کراچی سے ریاض جانے والی فلائی ناس کی پرواز XY-314 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے۔

دوسری جانب لاہور، کراچی، پشاور اور اسلام آباد سے جدہ اور مدینہ جانے والی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی متعلقہ ائیرلائن سے پرواز کی تازہ ترین صورتحال کی تصدیق کر لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے