اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس ایم تنویر ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار نامزد، گوہر اعجاز کی حمایت

10 Oct 2026
10 Oct 2026

(لاہور نیوز) اپٹما کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور دیگر عہدیداروں نے ملاقات کی، جس میں ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے کہا کہ سندھ کے تمام چیمبرز  نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم تنویر کو ایف پی سی سی آئی کا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھی نامزدگی کی گئی ہے، خوشی ہوگی اگر اسے قبول کیا جائے، ایس ایم تنویر ان شاء اللہ فیڈریشن چیمبر کے صدر بن کر خدمت کریں گے۔

گوہر اعجاز  نے کہا کہ فیڈریشن ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، ملک کے کل 170 اضلاع میں سے ہر ضلع میں فیڈریشن ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایک سکول ٹیک اوور کرے گی۔

نامزد صدارتی امیدوار ایس ایم تنویر  نے کہا کہ صدر منتخب ہو کر کاروباری برادری کی فلاح کے لیے کام کریں گے، ملاقات میں عامر عطا باجوہ، قرأۃ العین عبدالروف، مختار اور مومن علی ملک نے بھی شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے