اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ اور ون وے کی خلاف ورزی پر جنرل ہولڈ اپ

11 Oct 2026
11 Oct 2026

(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہر بھر میں کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں، تین سواروں اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آج جنرل ہولڈ اپ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کیے جائیں گے، جبکہ کم عمر ڈرائیورز کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی بند کی جائیں گی۔ کم عمر ڈرائیور کی موٹرسائیکل جووینائل پرمٹ دکھانے پر چھوڑی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پہلے چالان کیا جائے گا، جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ چھٹی کے روز بچے گھروں سے موٹرسائیکلیں، گاڑیاں اور رکشے لے کر سڑکوں پر نکل آتے ہیں، جو ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ والدین اپنے بچوں کو ہرگز گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں۔

سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ کم عمری میں کار یا موٹرسائیکل چلانا کسی صورت قابل قبول نہیں، جبکہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے موٹرسائیکل پر تین افراد کے سوار ہونے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لرنر پرمٹ پر گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہیں۔

ان کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 5 ہزار روپے جبکہ موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور گاڑی بھی بند کی جائے گی۔

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ لائسنس دفاتر کے باہر بھی خصوصی ہولڈ اپ کیا جائے گا، جہاں موٹرسائیکل سواروں کے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے