11 Oct 2026
(لاہور نیوز) مغلپورہ اور ریس کورس پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1320 گرام چرس اور 630 گرام آئس برآمد کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان علاقے اور اس کے گردونواح میں گھوم پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں اور نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
