08 Oct 2026
(لاہور نیوز) گاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹنگ کے لیے قائم پی وکس (P-VICS) سنٹرز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی ناقص پلاننگ شہریوں کے لیے دردِ سر بن گئی۔
لاہور میں پرائیویٹ گاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹنگ کے لیے 15 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر ہونے کے بعد پی وکس سنٹرز پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گاڑیوں کے مالکان کئی کئی گھنٹے قطاروں میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے فٹنس سرٹیفکیشن کی ڈیڈ لائن تو مقرر کر دی، تاہم اس کے مطابق پی وکس سنٹرز کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا، جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
