اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے سرکاری اثاثوں سے ریونیو بڑھانے کا فیصلہ

08 Oct 2026
08 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سرکاری املاک کے مؤثر انتظام اور ان سے ریونیو بڑھانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سرکاری املاک سے متعلق پہلے دیے گئے ٹاسکس پر پیش رفت کی بریفنگ دی گئی، جبکہ ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری اثاثوں کی فروخت، لیز اور انہیں بطور ضمانت استعمال کرکے فنانسنگ کے ذریعے ریونیو بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کے مؤثر انتظام کے لیے پنجاب کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس کی ملکیت میں کون کون سے اثاثے موجود ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبائی اثاثوں کی مکمل دیکھ بھال اور انتظام کے لیے خودمختار ادارہ قائم کردیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اثاثوں کی مالیت کا تعین نہ ہونے اور سرکاری اراضی کے غیر تسلی بخش استعمال کے باعث صوبے کو ریونیو کا نقصان ہورہا تھا، جس کے تدارک کے لیے اثاثوں کو یکجا کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سرکاری اراضی پر غیرقانونی قبضوں کے خطرے اور قیمتی املاک کی بازیابی کے لیے مہنگی قانونی چارہ جوئی کے معاملات بھی زیرغور آئے۔

اجلاس میں سرمایہ کاری اور نجکاری کی صلاحیت رکھنے والے سرکاری اثاثوں کی ترجیحی بنیادوں پر نشاندہی کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔ سرکاری املاک سے آمدن حاصل کرنے کے لیے لیز، کرایہ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور مشترکہ منصوبوں کے طریقہ کار اختیار کرنے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اثاثوں کی منتقلی، مالیت کے تعین اور مینجمنٹ سے متعلق معاملات صوبائی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے