اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی کارروائی، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار

10 Oct 2026
10 Oct 2026

(لاہور نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی دستاویزات کے حصول میں معاونت فراہم کرنے کے الزام میں افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈی ایچ اے فیز 3 سے افغان شہریوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر کارروائی کی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم فیصل عرف عرفان نے مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم فیصل کا نام غیر قانونی طور پر ایک پاکستانی خاندان کے شجرۂ نسب میں شامل کیا گیا تھا، ملزم کے ساتھ پاسپورٹ پراسیسنگ کیلئے آنے والے دو افغان شہریوں، دلاور خان اور جہانزیب خان، کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران جوہر ٹاؤن نادرا سینٹر سے نادرا کے انٹیلی جنس افسر شعیب بھٹی کو بھی گرفتار کیا گیا، جو مبینہ طور پر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت میں ملوث پایا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادرا اہلکار اور دیگر ملزمان کے مبینہ گٹھ جوڑ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ غیر قانونی شناختی دستاویزات کے حصول میں ملوث دیگر عناصر کا تعین بھی کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے