11 Oct 2026
(لاہورنیوز) ہنجروال کے علاقے شادیوال کے قریب درخت سے لٹکی ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، جہاں ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
