(لاہور نیوز) برائلر کے نرخوں میں 14 روپے فی کلو اضافہ، صافی گوشت 630 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا۔
پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، برائلر کے نرخوں میں 14 روپے فی کلو اضافہ ہونے کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 533 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، جبکہ بازار میں صافی گوشت شہریوں کو 630 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 340 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 354 روپے فی کلو، جبکہ پرچون بازار میں 368 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نرخ برقرار رکھے گئے ہیں، انڈوں کی فی درجن قیمت 264 روپے مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 800 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔
