اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پنجاب یوتھ گیمز 2026-27: سرکاری ونجی سکولوں کے طلبہ کی رجسٹریشن یقینی بنانے کی ہدایت

10 Oct 2026
10 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب یوتھ گیمز 2026-27 کے لیے صوبے بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کے اہل طلبہ کی رجسٹریشن اور شرکت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ اس سلسلے میں 10 ملین رجسٹریشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ہدایت کے مطابق سرکاری سکولوں کے سربراہان طلبہ کی رجسٹریشن کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ اہل طلبہ کو یوتھ گیمز میں شرکت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اساتذہ اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز (پی ای ٹی) کو بھی طلبہ اور ان کے والدین کی رجسٹریشن کے حوالے سے معاونت کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب یوتھ گیمز کے لیے رجسٹریشن کا عمل 5 نومبر 2026 تک مکمل کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) ایجوکیشن کو اپنے اضلاع کے سکولوں کے لیے مختص رجسٹریشن اہداف مکمل کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈپٹی کمشنرز کو رجسٹریشن مہم کی نگرانی کرنے اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکاری اور نجی سکولوں کی رجسٹریشن کا الگ الگ ریکارڈ مرتب کیا جائے گا تاکہ دونوں شعبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

پنجاب یوتھ گیمز 2026-27 کے لیے اس مہم کا مقصد اہل طلبہ کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنانا اور سکولوں کی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے