اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

08 Oct 2026
08 Oct 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ نے شرکت کی۔

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے عشائیے کے دوران محسن نقوی نے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو کی، عشائیے میں قومی ٹیم کی انتظامیہ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 11 اکتوبر اور تیسرا میچ 13 اکتوبر کو اسی مقام پر ہوگا۔

سری لنکا کے خلاف سیریز پاکستان کے نئے ٹی20 سیٹ اپ کے تحت کھیلی جائے گی، جس میں صاحبزادہ فرحان کو قومی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ صاحبزادہ فرحان نے حال ہی میں ختم ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان کی قیادت کی تھی۔

15 رکنی قومی سکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ابھرتے ہوئے کھلاڑی بھی شامل ہیں، ایشین گیمز کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی معمولی فرق سے شکست کے بعد قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کی خواہاں ہے۔

سری لنکا کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 سیریز کے لیے مائیک ہیسن قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں جبکہ شان ٹیٹ، مائیکل اسمتھ اور منصور امجد کوچنگ سٹاف میں شامل ہیں۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع، معاذ صادق، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم پر مشتمل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے