اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور پریکٹس گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کیلئے 40 کروڑ روپے منظور

10 Oct 2026
10 Oct 2026

(لاہور نیوز) نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہوراور ملحقہ پریکٹس گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کے لیے 40 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور اور ملحقہ پریکٹس گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کے لیے 40 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے،  منصوبے کے تحت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے نئی آسٹروٹرف بچھائی جائے گی جب کہ سٹیڈیم کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کو بھی جدید بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ انفرا اسٹرکچر کی تزئین و آرائش کا کام بھی کیا جائے گا، یہ منصوبہ جنوری 2027ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کو آئندہ ساؤتھ ایشین گیمز کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں ہاکی کے مقابلے شیڈول کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے پی ایچ ایف کا کہنا ہے اس منصوبے کی تکمیل سے قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بہتر تربیتی سہولیات میسر آنے اور بین الاقوامی مقابلوں کے لیے معیاری ماحول فراہم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے